نوشہرہ (نیا نیوز 100 ۔ 18 اگست2020ء) نوشہرہ پولیس نے پانچ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو پیر کے روزگرفتار کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ نجم الحسنین کے مطابق بچی سے زیادتی اور اسے قتل کرنے والا ملزم بچی کا پڑوسی ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ڈی پی او کے مطابق ملزم کی عمر 18سال ہے اور دوران تفتیش اس نے بتایا کہ زیادتی کے بعد شناخت کے ڈر سے اس نے بچی کو قتل کیا۔ڈی پی او نے بتایا کہ بچی کی تلاش میں ملزم بھی رشتے داروں کے ساتھ ساتھ تھا، ملزم کی کپڑے اور دیگر شواہد فرانزک لیب بھجوا دیی گئے ہیں۔ڈی پی او نے بتایا کہ 5 سال کی بچی کی لاش 2 دن قبل ملی تھی اس کی میڈیکل اورپوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی۔بتایا گیا ہے کہ بچی کے قتل کے بعد پولیس نے کئی گھروں کی تلاشی لی اس دوران ایک گھر سے دھلے ہوئے کپڑے ملے جس پر نشانات موجود تھے۔ملزم کو جب شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نوشہرہ نجم الحسنین کے مطابق بچی سے زیادتی اور اسے قتل کرنے والا ملزم بچی کا پڑوسی ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ نوشہرہ کے علاقے حمزہ رشکہ کی رہائشی5 سالہ بچی کی لاش گھر سے تھوڑے فاصلے پر قائم مرغیوں کے ویران فارم سے ملی، بچی ایک روز سے گھر سے لاپتہ تھی جسے زیادتی کے بعد قتل کیاگیا۔
ڈی پی او کے مطابق ملزم کی عمر 18سال ہے اور دوران تفتیش اس نے بتایا کہ زیادتی کے بعد شناخت کے ڈر سے اس نے بچی کو قتل کیا۔ڈی پی او نے بتایا کہ بچی کی تلاش میں ملزم بھی رشتے داروں کے ساتھ ساتھ تھا، ملزم کیکپڑے اور دیگر شواہد فرانزک لیب بھجوا دئیے گئے ہیں۔ڈی پی او نے بتایا کہ 5 سال کی بچی کی لاش 2 دن قبل ملی تھی اس کی میڈیکل اورپوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی۔
0 Comments
Post a Comment