ادھر وزیر اعظم عمران خان نے بھی مولانا عادل کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں علما کو قتل کرا کے شیعہ سنی فرقہ وارانہ تنازع پیدا کرنا چاہتا ہے۔
 آرمی چیف نے مجرموں کو کٹہرے میں لانے کے لیے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی۔ 
آرمی چیف نے کہا کہ مولانا عادل کا قتل پاکستان دشمنوں کی جانب سے امن خراب کرنے کی کوشش ہے۔
 علاوہ ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے بھی مولانا عادل کے قتل کی مذمت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ وفاق المدارس کے سربراہ مولانا سلیم ﷲ خان کے صاحبزادے مولانا ڈاکٹر عادل خان مہتمم جامعہ فاروقیہ کراچی و رکن مجلس عاملہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان اور ان کے ساتھی گزشتہ روز شاہ فیصل کالونی میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔