اترپردیش کے اعظم گڑھ ضلع میں معشوقہ سے ملنے پہنچے ایک عاشق کی گاوں کے ہی کچھ لوگوں نے جم کر پٹائی کردی ۔ یہ پورا معاملہ سدھاری حلقہ کے ایک گاوں میں پیش آیا ۔ دراصل رات کے اندھیرے میں معشوقہ سے ملنے جانا عاشق پر بھاری پڑ گیا ۔ عاشق پر جیسے ہی گاوں والوں کی نظر پڑی ، انہوں نے اس کو پکڑ لیا اور پھر ایک پیڑ سے باندھ کر اس کی جم کر پٹائی کردی ۔ غصہ میں شاید گاوں والے اس کو جان سے ہی مار دیتے ، لیکن کچھ سن رسیدہ افراد نے مداخلت کرتے ہوئے اس کو بچا لیا ۔ پٹائی کے بعد کبھی گاوں نہ آنے کی ہدایت دے کر چھوڑ بھی دیا ۔ اب پٹائی کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد افراتفری مچ گئی ۔ فی الحال پولیس نے تین ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے ۔
بتاتے ہیں کہ سدھاری تھانہ حلقہ کی ایک لڑکی سے پڑوس کے گاوں کا رہنے والا نوجوان عشق کرتا ہے ۔ دونوں اکثر چوری چھپے ملتے رہتے تھے ۔ مقامی لوگوں کو نوجوان پر پہلے سے ہی شک تھا ۔ رات کو بھی نوجوان معشوقہ سے ملنے آیا تھا ، لیکن اس مرتبہ مقامی لوگوں کی نظر اس پر پڑ گئی اور انہوں نے معشوقہ کے اہل خانہ کے ساتھ مل کر اس کو رنگے ہاتھوں پر پکڑ لیا اور اس کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں مقامی لوگ جائے واقعہ پر اکٹھا ہوگئے ۔
لوگوں نے پہلے عاشق کو پیڑ پر الٹا لٹکانے کی کوشش کی ، لیکن جب کامیاب نہیں ہوئے تو لات گھونسوں سے پٹائی شروع کردی اور اس کے بعد پھر اس کو پیڑ سے باندھ دیا ۔ مار پیٹ کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے ، جس میں عاشق اپنی پوری بات بتانا چاہتا ہے ، لیکن مقامی لوگ کچھ بھی سننے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ صرف اس کی پٹائی کرتے نظر آرہے ہیں ۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سدھاری تھانہ حلقہ کے افسر انشمن یدونشی نے خود مقدمہ درج کرایا ۔ اس میں 10 نامزد ، 15 نامعلوم کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ تین ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
Newsعاشق کی حالت فی الحال ٹھیک بتائی جارہی ہے ۔ وہیں اس معاملہ میں پولیس فسر سدھیر کمار سنگھ نے بتایا کہ معاملہ کی خبر ملتے ہی مقدمہ درج کرکے تین ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ دیگر قصورواروں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
0 Comments
Post a Comment