کیو: (نیا نیوز 100روزنامہ) ممتا کے عظیم جذبے سے سرشار ماں نے بیٹے کو جیل سے نکالنے کیلئے جیل کی دیوار کے پاس 35 فٹ طویل اور 10 فٹ گہری سرنگ کھود ڈالی جو جیل کی حدود تک پہنچ چکی تھی تاہم خاتون پکڑی گئیں۔
یہ واقعہ یوکرائن کے شہر نائیکو لائف میں پیش آیا جہاں 51 سالہ خاتون کا بیٹا قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔


خاتون نے جیل کے قریب مکان کرائے پر لیا اور رات کو بجلی سے چلنے والی خاموش سکوٹر پر جیل کے قریب پہنچتی اور خاص آلات سے زمین کھودتی اور ملبہ ٹھکانے لگاتی رہی، تین ہفتے بعد جیل کے احاطے میں پہنچنے پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔