وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وباء کے باوجود ملکی معیشت کےلیے ایک اور اچھی خبر ہے، ستمبر میں بیرون ملک سے پاکستانیوں کی بھیجی گئی ترسیلات زر دو ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ستمبرمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر دو ارب تیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ترسیلات زر گزشتہ ستمبر سے 31 فیصد اور اگست 2020ء سے 9 فیصد زیادہ ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے کہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں۔
0 Comments
Post a Comment