کراچی: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان کا دوسرا مرحلہ نوجوانوں کے لیے اہم سہولت ہے، پروگرام کے تحت کوشش ہے جلد سے جلد 2 لاکھ نوجوانوں کو 100 روپے دیں۔تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 100 ارب میں سے 25ارب نوجوان خواتین کے لیے رکھے گئے ہیں، پہلے مرحلے کے تحت 40سے50ہزار نوجوانوں کو قرضہ ملے گا جن میں تقریباً 4 سے 5ہزار خواتین بھی شامل ہیں جنہیں رقم دی جائے گی۔